13 اکتوبر 2010 - 20:30

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی عدلیہ سے پاکستان کی جمہوری حکومت کےاستحکام کو زبردست خطرہ لاحق ہے اور پاکستانی سپریم کورٹ پاکستان کی جمہوری حکومت کو کمزور کرنے پر کمر بستہ ہے ۔

امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق2007میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی اس وقت کے آمر کے ہاتھوں معزولی کے بعد وکلاء کی تاریخی جدو جہد گلیوں تک پہنچ گئی۔ اس سے عدلیہ آزاد اور ملک میں جمہوریت کی واپسی کا سفر ممکن ہوا۔لیکن آج وہی سپریم کورٹ پاکستان میں ایک منتخب حکومت کو اس کے عرصہ تکمیل سے پہلے ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔اخبار کے مطابق پاکستانی عدلیہ اپوزیشن اور فوج کو موقع فراہم کررہی ہے تا کہ وہ جمہوری حکومت کو مدت ختم کرنے سے پہلے ہی ختم کردیں اور اگر ایسا ہوا تو اس سنگين نتائج بر آمد ہونگے۔

.......

/119